آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں ہے ، میں پارٹی کی صدر ہوں ، کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاﺅں گی؟ ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (ڈیسک نیوز )تحریک انصاف کی سینئر رہنما یاسمین راشد نے سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کی تصدیق کر تے ہوئے رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کا کہناتھا کہ آڈیو میں کوئی متنازع بات نہیں ہے ، میں پارٹی کی صدر ہوں ، کیا اپنے لوگوں کو نہیں بلاﺅں گی؟ 23 گھنٹے ہو گئے ہیں ہمارے لوگ سڑکوں پر ہیں ان پر شیلنگ اور تشدد کیا جارہاہے ۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد کی کچھ دیر قبل اعجاز شاہ سے گفتگو کی آڈیو لیک ہوئی جس میں انہوں نے عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ وہ کہہ رہے ہیں جو نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا، تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کر کے پہنچنے کیلئے کہیں ۔

پولیس نے زمان پارک میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے پیش قدمی روک دی ہے تاہم محاصرہ جاری رکھا ہواہے، دوسری جانب آج قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا پہلا کوالیفائر بھی شیڈول ہے جو شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی نے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا اعلان بھی کر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں