لاہور (ڈیسک نیوز )پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک میں پیش قدمی روک دی ہے تاہم محاصرہ جاری رکھا ہواہے ، اس صورتحال میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے بھی بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدو جہد جاری ہے ، سلیکشن پہلے قبول کی اور نہ آئندہ ہونے دیں گے ، سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی ہے ،ہم الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے ،ترازو برابر ہو گا تو انصاف کی فتح ہو گی ، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔