ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گجرات ڈویژن احمد نواز گوندل نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شبیر کے ہمراہ اجوہ میرج ہال اور قاسم میرج ہال لالہ موسی کا دورہ کیا،مفت آٹا فراہمی مراکز پر آٹا کے معیار اور وزن کو چیک کیا، آٹا کے معیار کی مکمل چانج کے لئے آٹا فراہمی مراکزاور ٹرکنگ پوائنٹس سے سیمپل جمع کئے گئے جوکہ مکمل چانج کے لاہور لیب میں بھجوائیں جائیں گے، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ گجرات ڈویژن احمد نواز گوندل نے کہا کہ شہریوں کو معیاری آٹا کی فراہمی اولین ترجیح ہے،روزانہ کہ بنیاد پر فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹا فراہم کیا جارہا ہے، سرکاری آٹا 10 کلوگرام کا تھیلا 1158 روہے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ کم آمدن والے افراد کو ضلع بھر میں قائم 21 سینٹرز کے ذریعے مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے، شہریوں کی سہولت کے لیے مفت آٹا فراہمی مراکز پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کم آمدن والے اہل شہری قریبی مفت آٹا مرکز سے مفت آٹا حاصل کرسکتے ہیں، فی خاندان 3 تھیلے مرحلہ وار فراہم کئے جائیں گے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد فیصل شبیر نے کہا کہ آٹا کے معیار، وزن برقرار رکھنے اور غیر قانونی فروخت روکنے کے لیے فلور ملز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، شہریوں کو سرکاری نرخوں پر بہترین آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں