ریلوے پولیس نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کی 7 ہزار فٹ سے زائد اراضی واگزار کروالی۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین کے خلاف اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران روڈ پر واقع ریڑھیاں، چھپرے وغیرہ کو ریلوے اراضی سے ہٹاکر ریلوے کی 7850 فٹ کمرشل اراضی قبضہ آوروں سے واگزار کروالی گئی۔ ترجمان کے مطابق اراضی کی قیمت کم و بیش آٹھ کروڑ اٹھاسٹھ لاکھ ننانوے ہزار پانچ سو روپے بنتی ہے۔