امریکہ کو نابود کرنے کیلئے ہمارے پاس کافی ہتھیار موجود ہیں، ماسکو

روس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک کی سالمیت کو خطرہ پہنچا تو روس کے پاس ہر دشمن بشمول امریکہ کو نابود کرنے کے لئے کافی ہتھیار موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ نیکلائی پاتروشف نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کی سالمیت کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو اس کے پاس ہر دشمن بشمول امریکہ کو تباہ کرنے کے لئے بقدر کافی ہتھیار موجود ہیں۔

انہوں نے روسی میگزین روسیسکایا سے انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی سیاستداں اپنے میڈیا کے چنگل میں پھنس چکے ہیں اور اس بات پر مطمئن ہیں کہ روس کے ساتھ براہ راست جنگ کی صورت میں امریکہ پہلے میزائل حملہ کرے گا اور اس کے بعد روس جواب دینے کے قابل نہیں رہے گا۔ پاتروشف نے مزید کہا کہ روس نے ابھی تک صبر کیا ہے اور کسی ملک کو اپنی فوجی طاقت سے دھمکایا نہیں، لیکن خطرہ کی صورت میں ہمارے پاس اپنی نوعیت کے خاص اور منفرد ہتھیار موجود ہیں، جن کی مدد سے ہم ہر دشمن بشمول امریکہ کو نابود کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں