گجرات:ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر شہباز احمد نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگزکے 3ممبران کوگرفتار کرلیا،

گجرات:ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر شہباز احمد نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگزکے 3ممبران کوگرفتار کرلیا،
مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشین برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں و ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع بھر میں خطرناک گینگز کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ڈی ایس پی کھاریاں سرکل محمد خالدگجر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدرکھاریاں انسپکٹر شہباز احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ میں متحرک ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگ کے 3کارندوں کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔کشف نذیر سکنہ ڈھل ککہ 2۔شان علی سکنہ ادھووال 3۔شمریز اختر سکنہ باہروال شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن کھاریاں اور گردو نواع کے علاقوں میں ڈکیتی، رابری اور چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 40ہزار روپے نقدی،ہنڈا 125موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والانا جائز اسلحہ آتشین 3عدد پسٹل اور 2عدد رائفل برآمد کر لی۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہے۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں