پشاور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورس کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً دو کلو گرام آئس ہیرون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر حیات اللہ جدہ جارہا تھا جس کے بیگ سے 1.896 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی، جو اس نے انتہائی مہارت سے بیگ کے نچلے حصے میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔