لاہور(ڈیسک رپورٹر)وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی حکومت نے درخواست میں اپیل کی ہے کہ توشہ خانہ کا 1990سے 2001 کا ریکارڈ اور تحائف دینے والے ممالک کے نام پبلک نہ کئے جائیں،تحائف دینے والے ممالک کے نام پبلک کرنے کا فیصلہ قانونی طور پر درست نہیں،وفاقی حکومت کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔