اسلام آباد (بیوروچیف ) مسلم لیگ (ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام سٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےاپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق )کے رہنما ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں میاں اصغر بشیر آرائیں۔ منیر اسلم خان ترین۔ شیخ محمد عمران اوردیگر شامل تھے ۔
انہوں نے کہاکہ ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے ان لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ۔ صدر پاکستان کو اپنے منصب کے مطابق غیر جانبدار ہو کرحالات کو نارمل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر نا چاہیے جو انکی قومی ذمہ داری ہے ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔