کھاریاں ناقص اور غیر معیاری پانی ملے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری مقدار کم اور قیمت زیادہ وصول کی جاتی ہے

کھاریاں ناقص اور غیر معیاری پانی ملے مضر صحت گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری مقدار کم اور قیمت زیادہ وصول کی جاتی ہے تحصیل انتظامیہ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک ان کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتی ہیں تحصیل انتظامیہ کی عدم توجہ یا چشم پوشی اکثر قصاب مٹن اور بیف گوشت کے لئے لاغر بیمار اور مردہ جانوروں کی اونے پونے داموں دیہی علاقوں سے خرید کرتے ہیں اور انہوں نے خفیہ منی سلاٹر ہاؤس بنا رکھے ہیں جن میں یہ جانور ذبح کیے جاتے ہیں اور ان کا گوشت شہروں میں بڑی دوکانوں پر تقسیم کیا جاتا ہے جو سرکاری ریٹ سے اضافی داموں بیچا جاتا ہے مٹن سرکاری ریٹ 1320روپے کلو جبکہ عام بازار میں 1400سے 1700 تک فروخت ہو رہا ہے اور بیف سرکاری ریٹ 700روپے کلو ہے جبکہ 800سے 900 روپے تک فروخت ہو رہا ہے تحصیل انتظامیہ فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے پراپر چیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے شہری مضر صحت کھانے پر مجبور ہیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی گجرات سے مطالبہ کیا ہے ان کے خلاف موثر کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں