کراچی (ڈیسک نیوز) تحریک انصاف سندھ نے جماعت اسلامی کے ساتھ بلدیاتی سطح پر اتحاد کی مخالفت کر دی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق تحریک انصاف نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی سطح پر جماعت اسلامی سے کسی قسم کا اتحاد نہ کیا جائے،
تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی ایسی ریس کا حصہ نہیں بننا چاہتے جس کا جیتنے والا کوئی اور ہو، میئر پیپلز پارٹی کا بنے یا جماعت اسلامی کا ہماری کوئی دلچسپی نہیں، ہم مئیر کے الیکشن سے باہر ہیں۔
جماعت اسلامی کی قیادت تحریک انصاف سے مذاکرات میں کراچی کی بلدیاتی سیاست پر بھی بات کر رہی ہے، میئر کراچی کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت سے جماعت اسلامی کی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے۔