تحریک انصاف نے عید کی چھٹیوں کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور ( بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف نے عید کی چھٹیوں کے لیے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔ پی ٹی آئی نے لاہور کی یونین کونسلوں کی سطح تک کارکنوں کو نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کے مطابق لاہور ٹاٶن صدور اور یونین کونسل صدور کی مشاورت سے عید کا شیڈول بہت جلد جاری کرے گا۔

جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور اویس یونس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے عید پر بہت ساری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے،عید پر زمان پارک میں 24 گھنٹے رونق کا سماں ہوگا۔اہلیان لاہور یہ عید اپنی فیملیز کے ساتھ زمان پارک میں منائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں