مدینہ منورہ
(جاوید اقبال بٹ)
معروف اسکالر پروفیسر حافظ سجاد قمر نے مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔انھیں عمرہ اور روضہ پاک پر حاضری کی مبارک باد دی۔
اس موقع پر ان کے ٹرائل پر مبنی روداد اور حقائق پر مبنی کتاب ایک اور وزیراعظم بھی پیش کی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ سچ کو کبھی بھی چھپایا نہیں جا سکتا۔جو بات کل کوئی بھی نہیں مان رہا تھا آج پوری دنیا کے سامنے آ گئ ہے۔گواہ خود بول پڑے ہیں۔میاں محمد نوازشریف پاکستان کا سچ اور حقیقی قیادت ہے۔جس کو پاکستان سے دور کر کے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا۔لیکن ہم ملک کو بچائیں گے اور عوام کی طاقت سے دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔پروفیسر سجاد قمر نے اس موقع پر مریم نواز شریف کو میڈیا اسٹریٹجی کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ہر طرف جو جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے اس کا سچ سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر انھوں نے تجویز دی کہ نوجوان کالم نگاروں اور لکھاریوں پر مشتمل فورمز بنائے جائیں تاکہ وہ موثر بیانیہ میں مدد دیں
