گجرات نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔
پولیس لائن میں نماز عید ادا کی اور یاد گار شہداء پر حاضری دی
تفصیلات کے مطابق ضلع میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوگجرات احمد نواز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیاہے۔ڈی پی او گجرات کا پولیس لائنز پہنچنے پرایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض ناز نے پولیس افسران کے ہمراہ استقبال کیا۔ جوانوں کے چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ جس کے بعدانہوں نے یاد گار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعدازں پولیس لائن کا وزٹ بھی کیا
ڈی پی او گجرات نے جامع مسجد پولیس لائن میں نماز عید ادا کی جوانوں کے ساتھ عید ملے جبکہ ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی جس کے بعد انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔
ڈی پی او گجرات فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والے شہید کانسٹیبل عمر جاوید کے گھر گئے اور شہید کے فیملی کو پھول اور تحائف دئیے
اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے کہا کے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے اپنی جان وطن کی خاطر قربان کی۔ شہدا کی فیملیزہماری اپنی فیملیز ہیں جن کا خیال رکھنا ہمارا اولین فرض ہے۔