آ ج پی ٹی آئی الیکشن مہم منسوخ، یوم تاسیس سے باقاعدہ آغاز ہوگا،عمران خان خطاب کرینگے

لاہور(ڈیسک نیوز) پنجاب انتخابات ، آج سے شروع ہونے والی پی ٹی آئی الیکشن مہم منسوخ ،کل یوم تاسیس سے باقاعدہ آغاز ہوگا،عمران خان بھی خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج سے لاہورمیں انتخابی مہم شروع کرنے کا گزشتہ روز اعلان کیا تھا تاہم اب لبرٹی چوک پر ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ۔


آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی چیئرمین عمران خان کے ترجمان اظہرمشوانی نے کہا کہ 25اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے 27ویں یوم تاسیس کے دن پنجاب میں الیکشن کمپین کا باضابطہ آغاز کیا جائے گا،،صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے،حلقوں میں ٹکٹ ہولڈرزکی ریلیوں کے دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کی سکریننگ بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں