مردم شماری کی فکر ہے تو حکومت چھوڑ دو”تحریک انصاف کراچی نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیدیا

کراچی ( نئی دنیا )تحریک انصاف کراچی نے ایم کیو ایم کو مشورہ دیا ہے کہ مردم شماری کی فکر ہے تو حکومت چھوڑ دو

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت چھوڑ دے، ہماری مہم کا حصہ بنے، ہم نے اس معاملے پر جماعتِ اسلامی سے بھی بات کی ہے۔ مردم شماری پر ان جماعتوں سے بات نہیں کریں گے جو اقتدار میں ہیں۔

آفتاب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی 2 قومی اور 4 صوبائی نشستیں کم ہونے جا رہی ہیں، کراچی کی ہر سیاسی جماعت سے بات کریں گے۔ مردم شماری پر آواز اٹھانا کراچی کے ہر شہری کی ذمے داری ہے، مردم شماری میں کراچی میں 1 کروڑ 38 لاکھ افراد گنے گئے، 2017ء کی مردم شماری کو بھی ہم نے مسترد کیا تھا۔

صدر پی ٹی آئی کراچی نے یہ بھی کہا کہ 27 اور 28 اپریل کو ہم ٹاؤن کی سطح پر احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں