حکومت نے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کیا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (نئی دنیا) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کیا، ابھی بھی ہمارا مؤقف ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔
مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ثالثی سپریم کورٹ کا کام نہیں، نہ ہی آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کام صرف آئین و قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے۔ الیکشن ایک دن اور کب ہونے چاہیئں اس پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت نے کوشش کی کہ الیکشن ایک ہی وقت پر ہوں۔ الیکشن کیلئے اکتوبر یا نومبر کی تاریخ بنتی ہے۔ حکومت نے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کیا، ابھی بھی ہمارا موقف ہے کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔ صورت حال حکومت ابھی بھی حکومت کیلئے چیلنجنگ ہے، تحریک انصاف نے چیلنجز کو حل کرنے کیلئے کوئی تجاویز نہیں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں