لاہور(نئی دنیا)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی لیگل ٹیم کو رہائشگاہ پر بلا لیا۔
ترجمان پرویز الہٰی کے مطابق ہائیکورٹ بار، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدور بھی پرویز الہٰی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے کچھ دیر قبل پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ کا وزٹ کیا تھا اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔
ترجمان پرویز الہٰی کے مطابق سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی ظہورالہٰی روڈ کے اطراف موجود ہیں۔