گجرات(نئی دنیا)گجرات میں خلا کیلئے دعوی دائر کرنے پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر، سالے کو قتل اور ساس، بیوی کو زخمی کر دیا واقعہ محلہ درباری کلاہ موسیٰ میں پیش آیا جہاں داماد اختر نے ساتھیوں کیساتھ ملکر سسرالیوں کے گھر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 70 سالہ سسرمحمد فاضل اور 40 سالہ سالے علی رضا کو قتل جبکہ ساس اور اہلیہ غزالہ کو زخمی کر دیا تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے مقتول فاضل کے بیٹے بنارس علی کی رپورٹ پر سالے اختر سمیت 5 افراد کے خلاف درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم اختر کی بیوی غزالہ نے عدالت میں خلا اور خرچہ کا دعویٰ دائر کررکھا تھا جسکا ملزم کو رنج تھا.