تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف اینٹی کرپشن نے گھیرا تنگ کردیا

لاہور (نئی دنیا ) مالی بدعنوانی ، کرپشن ، اختیارات کا ناجائز استعمال، سرکاری وسائل کا غلط استعمال، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اور ان کے سرکاری سہولت کار اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئے۔ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیموں میں اپنے فرنٹ مینوں کے ذریعے من پسند ٹھیکے داروں کو مارکیٹ دیٹ سے زیادہ پر ٹھیکے دینے اور سنگین بے ضابطگیوں کا الزام سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح سابق وفاقی وزیر زرتاج گل اور انکے خاوند ہمایوں اخوند ترقیاتی سکیموں کے فنڈز کی فراہمی پر 10 فیصد کمیشن لینے اور تونسہ میں بھارتی سے کھرڑ بزدار تک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 50 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر میں کرپشن کا معاملہ اور قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کے لئے چھ کروڑ کے ٹھیکے میں کک بیکس پر ان کو بھی جیل کی یاترا پر بھجوانے کی تیاری کر لی گئی ۔ جبکہ سابق ممبرر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس نے سنجاول سنگانی میں 32 کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیداروں کو دے کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ سید یاور بخاری نے سنجاول سنگانی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کروایا۔ سڑک کی تعمیر و بحالی سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو تمام ادائیگیاں کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ جس پر ان کو بھی گرفتار کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق ایم این اے تحریک انصاف اورفیض اللہ کموکا سابق چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پی ایچ کو 40 کروڑ سے زائد کا ٹیکہ لگایا۔پی ٹی آئی رہنماءاور سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا نے اپنی دور میں آرڈینیشن کے ڈائریکٹر کبریا اور سسٹنٹ ڈائریکٹر خالد سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔سابق ایم این اے فیض اللہ کموکا گذشہ پانچ سال سے بغیر ٹھیکہ کے ہریاں والا روڑ اور سوساں روڑ فیصل آباد پر سو عدد ایل ای ڈی پول لگا کر کاروباری تشہیر کرنے پر ان کی بھی گرفتاری عمل میں لانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ جبکہ سابق ممبرز صوبائی اسمبلی یاور عباس بخاری ، واثق قیوم عباسی اور میجر (ر)لتاست ستی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم جو کہ 409 کنال پر مشتمل ہے اپنے سیاسی اثرو رسوخ سے غیر قانونی طور پر موضع قطبہ تحصیل حضرو ضلع اٹک منظور کروانے اور اپنے فرنٹ مین کے ذریعے موقع پر موجود پلاٹوں سے زیادہ فائلیں فروخت کرکے لوگوں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں