سیالکوٹ (نئی دنیا )سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پاکستان سے باہر جانے کی کوشش میں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران ریاض خان سیالکوٹ کے ایئر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو رہے تھے کہ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا، ان کہاں منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ ان کے وکیل میاں اشفاق کا کہناہے کہ عمران ریاض خان کو بلا جواز گرفتار کیا گیاہے اور ہم اس کا مقابلہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کو بھی جلا دیا گیا جبکہ پاک فوج کی دیگر تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا اس کے علاوہ پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگائی گئی ۔عمران خان کے بعد اسد عمر ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔