اسلام آباد (نئی دنیا) صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
صدرِ پاکستان عارف علوی نے وزیراعظم کو خط میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی توجہ عمران خان کی گرفتاری اور نتائج کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں، میں اور عوام واقعے کی ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ویڈیو میں ایک سابق وزیراعظم کیساتھ بد سلوکی کی گئی۔ عمران خان مقبول رہنما اور انہیں عوام کی بڑی حمایت حاصل ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں قانون نافذ کرنیوالے زبردستی داخل ہوئے جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک کا عمل جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا تاثر داغدار رہوا، اس قسم کا واقعہ کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ عمران خان کے بنیادی حقوق پامال نہ ہوں۔