اگر پنجاب پولیس عمران خان کو گرفتار کرتی ہے تو یہ غیر قانونی عمل ہوگا ،بابر اعوان

اسلام آباد (نئی دنیا ) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اگر پنجاب پولیس عمران خان کو گرفتار کرتی ہے تو یہ غیر قانونی عمل ہو گا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وفاقی وزیر بابر اعوان کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کو اسلام اباد کیوں بلایا گیا، پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ لاہورمیں قائداعظم ہاوس بھی ہے، اگر قائداعظم ہاؤس ہے تو اسے عوام کیلئے کھول دیا جائے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کیوں چاہتی ہے؟مزید کہا کہ جو الیکشن چاہتا ہے وہ گڑبڑ کیوں کرے گا، ایک دو لوگوں کی خوشنودی کیلئے پورے پاکستان کو آگ نہ لگائیں۔ ہمیں وزارت داخلہ نے بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کو کچے کے نہیں پکے کے ڈاکوؤں سے خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں