مدینہ منورہ۔۔۔۔
اسلامک ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کہ لئے ایاز صادق وفاقی وزیر برائے اکنامک افئیر و پارلیمانی امور خصوصی طور سعودی عرب تشریف لائے ،کانفرنس میں شرکت کہ بعد انہوں نےتفصیل بتاتے ھوئے کہا سعودی اعلی احکام سےبہت ھی مثبت اور حوصلہ افزا مذاکرات ھوئے ھیں، اور پاکستان سعودی عرب کے بردرانہ تعلقات ھر آنے والے دن مضبوط سے مضبوط تر ھوں گئے، ان خیالات کا اظہار مدینہ منورہ میں وفاقی وزیر ایاز صادق کے اعزاز میں شیخ سعید احمد مرکزی صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کہ موقع پر کہا بعد ازاں ملک کی بدلتی سنورتی صورتحال بھی زیر بحث رھی انہوں نے کیمونٹی کی طرف سے تحریک انصاف ملک میں گزشتہ دن جو سرکاری املاک جناح ھاوس میں اتشزدگی قومی املاک ،شہدا کی یادگار اور پاک فضائیہ کہ جہاز کو آگ لگانے پر پاکستانی کیمونٹی میں بیرون ملک جو تشویش پائی جاتی ھے، اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار جو کیا ھے وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا یہ پیغام میں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور کابینہ تک پہنچاوں گا، وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے تمام شرپسندوں کو 72 گھنٹے میں پکڑنے کا ھدف دیا ھے، وہ جدید ٹیکنالوجی اور نادرہ سے تصدیق کہ بعد گرفتاریوں کا عمل تیزی سے جاری ھے، حکومت پارلیمنٹ ائین اور قانون کی سربلندی کہ لئے تمام اتحادی جماعیتں ایک پیج پر ھیں ، حکومت عوام کو مایوس نہیں کرے گی، وفاقی وزیر ایاز صادق نے مدینہ منورہ مقیم کیمونٹی اور مسلم لیگی عہدیدران سے خصوصی درخواست کرتے ھوئے کہا ھے ،اپنی دعاوں میں ملکی سالمیت استحکام اور سربلندی کہ لئے خصوصی دعاوں کی گزارش ھے، اس پرتکلف عشائیہ میں مرکزی سنیر نائب صدر سردار محمود الحق ڈوگر نے سپاس نامہ پیش کیا اور کہا کہ ھم سعودی عرب میں 16 چپیڑ میں تنظیمیں مکمل کر لی ھیں جو مکمل طور پر قومی مسائل اور پارٹی کی ترویج و اشاعت میں بھرپور کردار ادا رھی ھیں ، اس عشائیہ میں مختلف شہروں سے تنظیمی عہدیدران اور کیمونٹی نے بھرپور شرکت کی جن میں صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ جاوید اقبال،بٹ،.
چیرمین ملک الہی اعوان ،سرپرست اکبر علی ڈسکہ ،نائب صدر اعجاز احمد، میاں محمد اکرم ،عمر مسعود پوری صدر جدہ ریجن، میاں رضوان چیرمین جدہ ریجن، اور کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات شامل تھیں