خون سفید ہو گیا جلالپور جٹاں میں بھائی نے چھریاں مار کر جوان سگے بھائی کو قتل کر ڈالا دلخراش واقعہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ چیمہ کالونی میں پیش آیا

کھاریاں ( سلیم بٹ سے)خون سفید ہو گیا جلالپور جٹاں میں بھائی نے چھریاں مار کر جوان سگے بھائی کو قتل کر ڈالا دلخراش واقعہ تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقہ چیمہ کالونی میں پیش آیا جہاں پر پولیس کے مطابق شفقت نامی شخص کے دو بیٹوں توانگر عباس اور حیدر کے درمیان گھریلو بات پر جھگڑا ہو گیامبینہ اطلاعات کے مطابق ملزم حیدر نے طیش میں آکر سگے بھائی توانگر عباس کو چھریاں مار دیں جس سے توانگر عباس موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ملزم حیدر بھائی کی جان لینے کے بعد فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر جلالپور جٹاں کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں