لاہور(نئی دنیا) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
دوست محمد مزاری نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر مریم نواز نے دوست محمد مزاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہا ، ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ آپ کے آنے سے جنوبی پنجاب میں ن لیگ مزید مظبوط ہو گی، آپ نے ماضی میں بھی آئین و قانون کے لیے جدوجہد کی ۔
مریم نواز کا کہنا تھا تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملک میں جو آگ لگائی اس کا حساب قوم لے کر رہے گی، عمران خان کے تربیت یافتہ جھتوں نے جناح ہاؤس کو بھی نہیں بخشا، اس جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام کرداروں کو انجام تک پہنچائیں گے۔