کینیڈا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کا ایک اورفضائی میزبان غائب

اوٹاوا(نئی دنیا) کینیڈا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کا ایک اورفضائی میزبان غائب ہو گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ فضائی میزبان گزشتہ دنوں لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جانے والی پرواز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔ کینیڈا میں پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد یہ شخص ہوٹل نہیں پہنچا اور راستے سے ہی کہیں کھسک گیا۔

جنرل منیجر فلائٹ سروسز عامر بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ فضائی میزبان پرواز کے ساتھ واپس پاکستان نہیں آیا۔ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کینیڈین امیگریشن حکام کو بھی اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی فضائی کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے اس ملازم کے خلاف سخت کا کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں