فواد چوہدری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نئی دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔


انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی غیر مشروط مذمت کرتا ہوں ، کچھ عرصے کے لیے سیاست سے کنارہ کشی کر رہا ہوں ۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکینِ اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں