لاہور (نئی دنیا )پاکستان تحریک انصاف 9 مئی کے واقعات کے بعد شدید مسائل میں پھنس چکی ہے جبکہ پارٹی کے کئی سینئر رہنما راہیں الگ کر نے کا اعلان کر چکے ہیں جن میں شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان جیسے سینئر پارٹی لیڈر ز بھی شامل ہیں تاہم دوسری جانب عمران خان کے سابق معاون خصوصی افتخار درانی کی پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں آڈیو ز کا سلسلہ جاری رہا تو اب ویڈیوز نے پاکستانی سیاست اور میڈیا میں بھونچال کھڑا کر دیاہے ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سمجھے جانے والے افتخار درانی کی تحریک انصاف کی خاتون رہنما کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس نے فحاشی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں تاہم افتخار درانی کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا ہے ۔