9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے،حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں ،مریم نواز

وہاڑی(نئی دنیا) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سر عام کہتی ہوں 9 مئی کو پاکستانی فوج کےخلاف مسلح بغاوت تھی۔

وہاڑی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران اکیلا نہیں سہولت کار بھی شامل تھے، 9 مئی کے سانحے پر دل خون کےآنسو روتا ہے، حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیں لگارہےہیں، پی ٹی آئی والےجہاں سےآئےوہیں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کتنا بدنصیب شخص ہوگا جس نے گھٹیا ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر شہدا کی یادگاروں کوآگ لگادی، کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کےساتھ کرسکتا ہے، قرآن کہتا ہےشہید زندہ ہوتےہیں، کیا شہیدوں کےساتھ یہ سلوک منظورہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈ، خودکش تیار کرتے ہیں اسی طرح پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہےوہاں شیشہ بھی نا ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا، عمران نے بتایا ہوا تھا جب گرفتار ہوا تم نے ادھر جانا ہے، 9مئی کویہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا، دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا تھا، ماسٹرمائنڈ توشہ خانہ کا چور تھا، 60ارب کا ڈاکہ مارنےوالا چورتھا، ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن،دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کہتا تھا نوازشریف کےکمرےکا ای سی اتروادوں گا، نوازشریف کوچھوڑوں گا نہیں آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے، نوازشریف نےآسمان کی طرف دیکھ کرکہا تھا معاملہ اللہ پرچھوڑتا ہوں،کل اس نےعدالت کولکھ کردیا مریم انتقام لےرہی ہیں، مریم انتقام نہیں لے رہی، مریم نے اپنے باپ کا جومشن کا جھنڈا اٹھایا تھا گرنےنہیں دیا، الحمداللہ اپنےباپ کا سرفخرسےبلند کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں