چیف جسٹس کا کمیشن کو کام سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت ہے،مریم نواز

اسلام آباد (نئی دنیا)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کا کمیشن کو کام سے روک دینا ہی ان کے گناہ گار ہونے کا ثبوت اور اعتراف ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص اپنے عہدے کو احتساب سے بچانے کیلئے بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے؟

انہوں نے کہا کہ کیا چیف جسٹس ہونے کے ناطے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کیلئے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشہ بنانے کے جرم میں سزا کے حق دار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں