کراچی (نئی دنیا) صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میئر کے الیکشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اپنی زندگی میں پیپلز پارٹی کا میئر کراچی دیکھا، واضح انداز سے مینڈیٹ دینے پر کراچی کے شہریوں کا شکر گزار ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سمیت سب کے پاس جائیں گے، گزارش ہے کہ جو نتائج آئے ہیں انہیں تسلیم کریں، فریال تالپور سے بڑی پولیٹیکل منیجر میں نے نہیں دیکھی، بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ کراچی سے جس نے ایک سیٹ لی اسے بھی ساتھ ملائیں۔