گجرات تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری!

گجرات تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری!
2نا جائز اسلحہ بردار گرفتار، 2عددرائفل کلاشنکوف،2عدد پسٹل،6عدد میگزین اور سینکڑوں روند برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک کی زیر قیادت ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں انسپکٹر عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے دو اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد علی ولد نذیر احمد سکنہ کسوکی 2۔ عبدالمجید ولد غلام فرید سکنہ جلالپورپیر والاملتان شامل ہیں۔جن کے قبضہ سے 2عددرائفل کلاشنکوف، پسٹل 30بور،9MM پسٹل، .6عددمیگزین،2عدد گاترہ اور سینکڑوں روند برآمدکر لئے گئے ۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں