برطانیہ میں بریڈ فورڈ سے دو پاکستانی نژاد بہنیں لاپتہ

برطانیہ میں بریڈ فورڈ کے علاقے سے پاکستانی نژاد برطانوی دو  بہنیں لاپتہ ہو گئیں۔

ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی 13 سال کی عامرہ محمود اور اس کی بہن 15 سالہ حارثہ محمود کی تلاش جاریہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ 15 سالہ حارثہ محمود کو آخری مرتبہ اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بریڈ فورڈ کے علاقے ایلرٹن میں دیکھا گیاتھا، وہ تیکھے نیلے رنگ کی جینز ، سفید شرٹ اور سیاہ رنگ کی جیکٹ میں ملبوس تھیں۔

ویسٹ یارک شائر پولیس کے مطابق13 سالہ عامرہ محمود کو آخری مرتبہ بریڈ فورڈ کے لوئر گرینیج کمیونٹی سینٹر کے باہر اپنی بہنکے ساتھ دیکھا گیا تھا، وہ سیاہ اسکول ٹراؤزر، سفید شرٹ اور نیلے رنگ کے کوٹ میں ملبوس تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں