اسلام آباد (نئی دنیا )سینئر صحافی منصور علی خان نے یوٹیوب پر شیئر کیئے گئے شارٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بارے میں انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی منصور علی خان نے بتایا کہ ڈان نیوز کے صحافی ناصر اقبال نے عبدالقیوم صدیقی کے پروگرام میں شرکت کی جو کہ یوٹیوب پر شیئر کیا گیا ، انہوں نے پروگرام میں عمران خان سے سے متعلق ایک واقعہ سنایا، کہ پچھلے ہفتے کی بات ہے عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکریٹری کے کمرے میں واش روم استعمال کرنے کیلئے گئے ، اسی دوران لاءاینڈ جسٹس کمیشن کے دو افراد ایک فائل پر دستخط لینے کیلئے عمران خان کے پیچھے سیکریٹری کے کمرے میں آئے ، عمران خان جب انہیں دیکھا تو وہ سمجھے کہ شائد یہ مجھے گرفتار کرنے کیلئے آئے ہیں، عمران خان چیف جسٹس عامر فاروق کے سیکریٹری کو دھکا دیتے ہوئے وہاں سے فواد چوہدری سے بھی زیادہ دوڑتے ہوئے واپس کورٹ روم میں پہنچ گئے ۔