لاہور(نئی دنیا)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔جہانگیرترین اگلے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے،نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے خلاف لڑیں گے کیونکہ عوام ان دونوں کے خلاف ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو علیم خان نے نکما اور بے ایمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا انتظام بزدارکے پاس نہیں فرح گوگی کے پاس تھا اور ہر چیز کا فیصلہ مرشد کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ایماندار نہیں سمجھتا کیونکہ انہوں نے سربراہ تحریک انصاف کو بار بار کرپشن سے متعلق بتایا لیکن وہ نہیں مانتے تھے