کھاریاں ( سلیم اختر بٹ سے )گجرات: عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مسجد عیدگاہ میں نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ڈی پی او احمد نواز شاہ کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ،ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر شاہد مگسی ان کے ہمراہ تھے ـ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی دورہ کے موقع پر ہسپتال مریضوں اور جیل میں موجود قیدیوں میں مٹھائی اور تحائف تقسیم کئے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریب و نادار افراد کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عید کا تہوار خوشیوں کا جشن ہے اور چھوٹے چھوٹے اشارے بھی کسی کی زندگی میں بے پناہ خوشی لا سکتے ہیں۔ مشکلوں کا سامنا کرنے والوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے دورہ کے دوران ہسپتال کے عملے، جیل حکام اور ان کی ٹیم کے تعاون اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مریضوں کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی میں طبی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا اور قیدیوں کی فلاح و بہبود اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے نماز عید کے بعد شہر کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، جی ٹی روڈ، سروس موڑ، جیل روڈ، بھمبر روڈ و دیگر علاقوں میں انتظامات چیک کیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کے لیے میونسپل کارپوریشن گجرات کا عملہ پوری طرح متحرک ہے، سینٹری ورکز کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے، تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، تمام انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نگرانی کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات اور میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل سٹاف ضلع بھرمیں عید کے موقع پر بہترین صفائی یقینی بنا رہیں ہیں، مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن گجرات اور تمام میونسپل کمیٹیوں میں شکایات سیل فنکشنل ہیں، شہری شکایات کی صورت میں مرکزی کنٹرول کے نمبر 0539260010,0539260100پر فوری رابطہ کرسکتے ہیں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد آلائشیں بائیؤ ڈی گریڈایبل بیگز میں صرف اور صرف مخصوص جگہوں پر پہنچائیں، کھلی جگہوں اور نالوں میں آلائشیں نہ پھینکیں، شہر کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں