پیرس (حمید چوہدری سے ) فرانس میں 17سالہ نوجوان کو گولی مارنے والے پولیس افسر کیلئے حیران کن طور پر ایک ملین یورو جمع کرلیے گئے،غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق گو فنڈ می نامی پلیٹ فارم نے زیرحراست پولیس افسر کے خاندان کیلئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا تھا۔فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی سیاست دان میرین لی پین کے سابق مشیر جین میسیہا کے زیر اہتمام اس مہم میں متاثرہ نوجوان کے خاندان کے لیے قائم کیے گئے فنڈ کے برعکس کہیں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ناہیل کے خاندان کیلئے صرف لاکھ یورو ہی اکٹھے ہوسکے جو کہ اس کو گولی مارنے والے پولیس افسر کیلئے جمع کی گئی رقم کے چوتھائی سے بھی کم ہے۔گو فنڈ نامی تنظیم کے افسر کا کہنا ہے کہ 38سالہ پولیس افسر اپنا کام کرنے کی آج سب سے بڑی قیمت چکا رہا ہے۔
دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق کرمنل لائر کیرول اولیویا مونٹینو کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ ناہیل کے خاندان کی توہین ہے، یہ پہلے سےموجود نفرت کو مزید بڑھارہا ہے جو کہ بالکل غیر مناسب ہے۔ ناہیل کی موت سے اب تک پرتشدد مظاہروں میں 3ہزار880افراد کو گرفتار کیاجاچکاہے۔