راولپنڈی ٹریفک پولیس کا الیکٹرانک چالان پیمنٹ کا آغاز۔
چالان کی صورت میں شہریوں کو اب بینکوں کی لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ٹریفک چالان کی صورت میں شہری موقع پر ہی موبائلفون سے ادائیگی کر کے کاغذات واپس لے سکیں گے ۔ٹریفک چالان کی ادائیگی ملک بھر کے کسی بھی بینک،اے ٹی ایم مشین اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے بھی کر سکیں گے۔الیکٹرانک ای پیمنٹ سے ٹاﺅٹ مافیا پر قابو پایا جا سکے گا ۔الیکٹرانک ای پیمنٹ چالان کے ذریعے کرپشن اورمالی بے ضابطگیوں کا خاتمہ کیا جا سکے گا۔ای پیمنٹ چالان سسٹم سے شفافیت کویقینی بنایا جائے گا اور ڈیٹا کولیکشن میں بھی آسانی ہو گی۔سی ٹی او رائے مظہر اقبال