نگران وزیراعظم کی تقرری:وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات کا پہلا دوربے نتیجہ ختم

اسلام آباد(نئی دنیا) قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے،اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے، دونوں کے درمیان ملاقات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا، تاحال کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا .

ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو نگران وزیراعظم کے کیلئے 3نام دیے جبکہ وزیراعظم نے بھی نام پیش کیے،ان کی اور وزیراعظم کی ملاقات تقریباًایک گھنٹہ جاری رہی۔


راجہ ریاض کا مزید کہناتھا کہ 6نام سامنے آچکے ہیں ,انہوں نے وزیراعظم کو کہا کہ آپ میرے ناموں پر غور کرلیں میں آپ کے ناموں پر کرلوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو نہیں پتہ تھا کہ انہوں نے کون سے نام دینے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کسی نام پر جلد اتفاق ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم نے آئین کی روشنی میں قائد حزب اختلاف کو نگران وزیرِ اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت کے حوالے سے ملاقات کی دعوت دی تھی.ملاقات میں وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور خوشگوار ماحول میں ہوا۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس اہم قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل، یعنی 11 اگست کودوبارہ مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں