صورتحال واقعی ایسی ہے جیسا صدر نے لکھا تو یہ پاکستان کی توہین ہے،سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد(نئی دنیا)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے صدر علوی کے ٹوئٹ پر ردعمل میں کہاہے کہ یہ تو ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا،صورتحال واقعی ایسی ہے جیسا صدر نے لکھا تو یہ پاکستان کی توہین ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہناتھا کہ یہ ریاست، پارلیمنٹ، قانون سازی اور پاکستانیوں کی بھی توہین ہے ، معاملات ایک مرتبہ پھر عدالتوں میں جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اعلیٰ ترین منصب کے حال سے ملکی حالات کا اندازہ ہوتا ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں