بہتر ہے سپریم کورٹ ہی دستخط کے معاملے پراز خود نوٹس لے کرفیصلہ کرے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور (نئی دنیا)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کردی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن بھی حقیقی روح سے آئین نافذ نہیں ہوا، اب نیا پنڈورا باکس کھل گیا، صدر بھی کہتے ہیں یہ دستخط میرے نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہورہا، اور اب دستخط کا نیا تنازع بھی پیدا ہوگیا بہتر ہے سپریم کورٹ ہی دستخط کے معاملے پراز خود نوٹس لے کرفیصلہ کرے۔آئین کا آرٹیکل 224کہتا ہے کہ نوے دن میں الیکشن ہونے چاہئیں، لیکن الیکشن کمیشن ادھر ادھر کے آرٹیکل کا سہارا لے کر تاخیر کا اعلان کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں