انقرہ (نئی دنیا)ترکیہ کی وزارت خارجہ نے قرآن پاک کی بےحرمتی پر ڈنمارک کے ناظم الامور کو دوبارہ طلب کرلیا۔ترک وزارت خارجہ نے ان واقعات کی مذمت کی اور احتجاج کرتے ہوئے ان کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو بھی وزارت خارجہ نے ڈنمارک اور نیدرلینڈز کے سفارتکاروں کو طلب کیا تھا۔حال ہی میں جمعہ کے روز نیدرزلینڈز کے شہر دی ہیگ میں ترک سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے کارکن نے قرآن مجید کی بےحرمتی کی تھی۔