تحقیقاتی اداروں نے پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا

کراچی (نئی دنیا) تحقیقاتی اداروں نے پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سابق وزیر سمیت 60 افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سابق وزیر مکیش چاولہ کا نام بھی سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، ان کے خلاف نیب کراچی مختلف کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے، مکیش چاولہ کا نام نیب کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، سٹاپ لسٹ میں زیادہ تر نام پیپلزپارٹی کے قریبی سمجھے جانے والے سرکاری افسران کے ہیں، تمام نام رواں مہینے سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افسران کے خلاف جلد بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں