پیپلز پارٹی کو علم نہ تھا کہ مردم شماری کا نتیجہ ماننے پر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟ ڈاکٹر فاروق ستار

اسلام آباد (نئی دنیا)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 15 دن بعد پیپلز پارٹی کے پیٹ میں مروڑ کیوں اٹھ رہا ہے؟

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی کو علم نہ تھا کہ مردم شماری کا نتیجہ ماننے پر نئی حلقہ بندیاں ہوں گی؟

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے نتائج کیوں تسلیم کیے؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات اور نئی حلقہ بندیوں پر مشاورت کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور جماعت اسلامی کو دعوت دی تھی۔

ای سی پی نے مشاورتی عمل میں شرکت کے حوالے سے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو علیحدہ علیحدہ خطوط لکھے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں