اٹک (نئی دنیا) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو انتظار کرانے کے بعد بالآخر شوہر سے ملاقات کی اجازت دیدی گئی۔
نجی نیوزچینل کے مطابق بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی موجود تھیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ بشریٰ بی بی جب عمران خان سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچیں تو جیل حکام نے انہیں باہر ہی روک دیا۔ انہیں کہا گیا کہ سینئر حکام بتائیں گے کہ عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں۔
اس دوران اٹک جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری نے جیل کو گھیرے رکھا۔