نئی دہلی: بھارت میں خاتون نے شوہر کو ویڈیو پیغام بھیج کر ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی رہائشی خاتون عائشہ نے سلبر متی ندی میں کود کو خودکشی کرلی، عائشہ کی جانب سے خودکشی سے قبل شوہر عارف خان کو بھیجا جانے والا ویڈیو پیغام منظرعام پر آگیا۔ خاتون کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ 2018 میں بیٹی کی شادی عارف خان سے کی تھی، شادی کے دو ماہ بعد عارف کا کسی لڑکی سے کچھ معاملہ تھا، بیٹی کو جب یہ پتا چلا تو اس نے اپنے سسرل والوں کو اس سے آگاہ کیا، سسرال
عائشہ کے والد لیاقت مکرانی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی تعلیم یافتہ اور سمجھ دار تھی، وہ نوکری بھی کررہی تھی اسی دوران 25 فروری کو 72 منٹ تک اس نے اپنے شوہر عارف سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ شوہر سے بات کرنے کے بعد بیٹی نے ہمیں فون کیا، ہم نے اسے خودکشی کرنے سے بہت روکا لیکن اس نے ہماری ایک نہ سنی اور ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔
والد کے مطابق ہم لوگ بار بار فون لگاتے رہے بعد میں کسی نے فون اٹھایا تو پتا چلا کہ فون، بیگ اور جوتے ندی کے قریب سے ملے ہیں، ہم لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ڈھونڈنے لگے تو قریب ہی ندی سے ہمیں بیٹی کی لاش پڑی ملی۔
عائشہ کی والدہ اور بھائی کا کہنا تھا کہ ہم تو اپنی بچی کو نہیں بچاسکے لیکن ہمیں انصاف فراہم کرکے شوہر عارف کو سزا دی جائے اور جہیز کے نام پر لڑکیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے۔
والوں نے بیٹے سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عائشہ کو ہی پریشان کرنا شروع کردیا اور مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگے۔