کراچی (نئی دنیا) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کبھی ڈھکن فیکٹری میں ڈانس کرتے ہیں اور کبھی انڈر پاس میں پیورز لگانے کا جشن مناتے ہیں۔
شہر قائد میں نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے یہ سمجھ لیا ہے کہ صوبہ ہمیشہ انہی کے پاس رہے گا، مگر سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔پروجیکٹ بلاول کا جہاز کریش ہو چکا، اب بلاول کسی طرح وزیراعظم نہیں بن سکتے۔