اسلام آباد(نئی دنیا)وکیل صفائی سردارعبدالرازق نے کہاکہ پرویز الٰہی سے سیاسی وابستگی تبدیل کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی مارچ میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے ، توڑپھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں نامعلوم ملزمان کا نام شامل کیا گیا، پرویز الٰہی کا نام مقدمے میں نہیں، پرویز الٰہی چیئرمین پی ٹی آئی کے پیشی والے دن لاہور میں تھے،نامعلوم افراد مقدمے میں وہ ہوتے ہیں جن کی شناخت نہ ہو پا رہی ہو، پرویز الٰہی دوبارہ وزیراعلیٰ رہے، معروف سیاسی خاندان سے تعلق ہے، نامعلوم کیسے ہو سکتے ہیں؟
وکیل صفائی نے کہاکہ عام انسان کو بھی نظر آ رہا ہے کہ پرویز الٰہی کیخلاف ریاستی دہشتگردی ہو رہی ہے، پرویز الٰہی کیخلاف تمام کیسز ختم ہو گئے، دل نہیں بھرا تو دہشتگردی کا مقدمہ درج کر دیا، عدالتوں کو نہیں ماننا تو عدالتوں کو بند کردیں۔
