کھاریاں (سلیم اختر بٹ سے ) گجرات۔ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
خاتون سمیت 3ملزمان گرفتار، ساڑے 5کلو سے زائد چرس برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں انسپکٹر عمران سلیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش نسیم اختر عرف کبی پھٹانی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے قبضہ سے ساڑے 4کلو سے زائدچرس برآمد کر لی گئی۔.
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔
تھانہ گلیانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم خاور ادریس کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس